اہم ترین خبریںپاکستان

سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی، تکفیری لشکر کے 4 دہشتگرد واصل جہنم

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ آپریشنز میں چار تکفیری دہشتگرد مارے گئے، جن کا تعلق سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے تھا

شیعیت نیوز : ضلع بنوں کے عمومی علاقے جانِ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد لشکر جھنگوی کے دو دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

10 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزنے سپاہ صحابہ کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت پاکستان نے لبنان اور شام میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بلا لیا

مارے گئے دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید تکفیری دہشتگردوں کی تلاش اوران سے علاقے کو پاک کرنے کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button