گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ذاکر نائیک کے سامنے یزید کے متعلق دو ٹوک مؤکف
گورنر سندھ جناب کامران ٹیسوری صاحب کا ذاکر نائیک کی موجودگی میں ایک مرتبہ پھر یزید کے متعلق دو ٹوک مؤکف یزید مٹ گیا حسینؑ زندہ ہیں

شیعیت نیوز : مشہور خطیب ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ چند روز سے پاکستان کے دورہ پر ہے۔
ذاکر نائیک اپنی گفتگو میں کہہ چکا ہے کہ یزید اور امام حسینؑ کی جنگ دو شہزادوں کی جنگ ہے۔
اس جملے پر ذاکر نائیک کی جانب سے کوئی رجوع نہیں کیا گیا۔
پورے عالم اسلام میں ذاکر نائیک کے اس احمقانہ بیان پر احتجاج کیے گئے۔
اس بیان کے بعد اس کی علمی قابلیت پورے عالم اسلام کے سامنے کھل کر آ گئی۔
اسلام و علم کے لبادے میں یزید کا دفاع کرنا تاریخ اسلام پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ کشمیریاں مسجد لاہور کو20سال بیت گئے!قاتل آج بھی آزاد
گورنر سندھ جناب کامران ٹیسوری صاحب نے آج دوسری مرتبہ ذاکر نائیک کی موجودگی میں یزید کی حقیقت بیان کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ یزید ظالم تھا، وہ مٹ گیا، وہ تخت پر بیٹھا تھا مگر آج لوگ اس کے نام پر اپنے بچوں کے نام نہیں رکھتے۔
حسینؑ پر ظلم ہوا، وہ حق پر تھے، وارث قرآن تھے، ان کی عزت و مودت خدا نے مسلمانوں کے دلوں میں ڈال دی۔
آج ہر شخص اپنے بچوں کے نام حسنؑ و حسینؑ کے نام پر رکھتے ہیں۔
پوری قوم گورنر سندھ کے یزیدیت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔