حزب اللہ کا حیفا پر اب تک کا بڑا میزائل حملہ، اسرائیل میں خطرے کے سائرن

08 اکتوبر, 2024 16:36

شیعیت نیوز: صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خطاب کے موقع پر مقبوضہ علاقوں پر درجنوں راکٹ داغے گئے، جس کے بعد حیفا، کریوت اور اس کے اطراف کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

صہیونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے آج حیفا اور اس کے اطراف میں جو حملہ کیا ہے، وہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیںمسئلہ فلسطین کے ایک ریاستی حل پر اتفاق ! وزیراعظم نے علامہ راجہ ناصر کے موقف کی تائید کردی

مقبوضہ شہر حیفا کے گورنر نے بھی اعلان کیا ہے کہ خلیج حیفا میں کم از کم ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی چینل بارہ نے بھی خبر دی ہے کہ حیفا اور کریوت میں کم از کم پانچ مقامات پر حزب اللہ کے میزائل گرے ہیں۔

6:13 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top