اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسئلہ فلسطین کے ایک ریاستی حل پر اتفاق ! وزیراعظم نے علامہ راجہ ناصر کے موقف کی تائید کردی

حکومت کہتی ہے کہ دو ریاستی حل سے مسئلہ فلسطین حل کیا جائے، مگر گذشتہ روز ہونیوالی اس اے پی سی نے مشترکہ طور پر کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ایک ریاست کا قیام ہے

شیعیت نیوز:غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے اور غزہ و فلسطین کے معاملے پر ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِصدارت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں وزیرِاعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، یوسف رضا گیلانی، احسن اقبال، شیری رحمن، حافظ طاہر اشرفی، ثروت اعجاز قادری سمیت ملک کی دیگر سیاسی قیادت بھی شریک ہوئی۔ اس کانفرنس میں شرکاء نے حکومتی موقف کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھئیے؛ لبنان پر اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ

حکومت کہتی ہے کہ دو ریاستی حل سے مسئلہ فلسطین حل کیا جائے، مگر گذشتہ روز ہونیوالی اس اے پی سی نے مشترکہ طور پر کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ایک ریاست کا قیام ہے

جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو اور دو ریاستی حل کی بات کرنیوالے معاملے کو کسی اور کی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔

یوں مقررین نے حکومت کے دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے ایک ریاستی حل کی حمایت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button