امریکہ کی غنڈہ گردی، یوگنڈا نے امریکی سفیر کو ملک سے 3 دن میں نکلنے کا کہہ دیا

07 اکتوبر, 2024 18:15

شیعیت نیوز : یوگنڈا کی حکومت نے امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

یوگنڈا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محوزی کینروگابا نے امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے تین دن کی مہلت دی ہے۔

جنرل محوزی نے ملک میں موجود امریکی سفیر ولیم پوپ سے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر یوگنڈا کے صدر یوویری کاگوٹا موسیونی سے ان کے غیر سفارتی رویے پر معافی مانگیں یا ملک چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ

یہ اب صرف میرا نہیں ہے، بلکہ صدر، حکومت اور یوگنڈا کے عوام کا مطالبہ ہے،جب کہ میرے اور موجودہ امریکی سفیر کے درمیان کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے۔

یہ ایک قومی معاملہ ہے اور آپ دیکھیں گے کہ کوئی بھی غیر ملک دوبارہ یوگنڈا پر غلبہ حاصل نہیں کرے گا!

10:37 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top