شہید نے شیعہ سنی عوام کو متحد کردیا۔ملک بھر میں اہلسنت نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی
حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں تقریباً چار ہزار لوگ اسلام آباد اور تین ہزار افراد کراچی میں شریک ہوئے۔
شیعیت نیوز؛اتحادبین المسلمین کی نئی مثال قائم،شہید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ پاکستان بھر میں اہلسنت نے ادا کی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
فیصل آباد میں ہزاروں افراد نے نماز جنازہ ادا کی۔
حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں تقریباً چار ہزار لوگ اسلام آباد اور تین ہزار افراد کراچی میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید حسن نصر اللہ نے بیت المقدس کی آزادی کے لیے چالیس سال جہاد کیا، پاکستانی اہل سنت عالم دین
امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد امت میں تفرقہ پیدا کرنے والا اسرائیل کا حامی ہے
وقت کی ضرورت ہے کہ امت متحد رہے ۔
جماعت اسلامی نے ایک بیان میں اتوار کو کراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ کے علاوہ مردان، گجرات، بنوں عمرکوٹ، لاڑکانہ، نوشکی، خصدار، چمن اور گوادر کی شاہراہوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے ’راولپنڈی معاہدے کی خلاف ورزی‘ پر احتجاجی دھرنوں کے علاوہ حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی پاکستانی عوام سے حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔