اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
شہید حسن نصر اللہ نے بیت المقدس کی آزادی کے لیے چالیس سال جہاد کیا، پاکستانی اہل سنت عالم دین
بیروت میں صہیونی حملے کے خلاف مظاہرے، لاہور میں اہل تشیع اور اہل سنت کا اجتماع
شیعیت نیوز: بیروت میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے شہر لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اہل تشیع اور اہل سنت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی پر کوئی اثر نہیں ہوا، شیخ نعیم قاسم
مظاہرے کے دوران اہل سنت عالم دین نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ نے چالیس سال تک بیت المقدس کی آزادی کے لیے جہاد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید حسن نصر اللہ حقیقی معنوں میں مجاہد فی سبیل اللہ تھے۔