حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا
شیعیت نیوز : حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کا جسد خاکی بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد برآمد کر لیا گیا ہے۔
سید حسن نصراللّٰہ کے جسم پر کوئی واضح زخم نہیں ہیں۔
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی شہادت دھماکے سے پیدا ہونے والے دباؤ کے باعث سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : غاصب دہشتگرد اسرائیل مخالف ریلی پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج، مظاہرین گرفتار
حزب اللّٰہ نے ایک بیان جاری کر کے حسن نصراللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔
تاہم ان کی شہادت کس طرح ہوئی اور جنازے کے وقت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔







