اہم ترین خبریںپاکستان
غاصب دہشتگرد اسرائیل مخالف ریلی پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج، مظاہرین گرفتار
عالمی دہشتگرد اسرائیل کی دہشتگردی میں شہید ہونے والے عظیم سپہ سالار شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہار یکجہتی اور دہشتگرد ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاج پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج، مظاہرین کو گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز : عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار، شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہار یکجہتی اور عالمی دہشتگرد اسرائیل کے خلاف پرامن احتجاج مومنین کا جرم بن گیا۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی سپہ سالار کی شہادت پر اظہار یکجہتی کرتے مظاہرین پر لاٹھی چارج۔
خواتین اور بچوں سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
پورے پاکستان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنا مؤکف واضح کرے۔
یہ بھی پڑھیں : کعبہ کی کمائی کھانے والوں نے حالت جنگ میں مسلمانوں کو تنہا چھوڑ دیا
فقط الفاظ کے غازی بننے سے کچھ نہ ہوگا، فلسطین میں بچے شہید کیے جا رہے ہیں، اسلام کے عظیم رہنما شہید کیے جا رہے ہیں مگر حکمرانوں کو عیاشیوں سے فرصت نہیں۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار شدہ مظاہرین کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور حکومت اپنا مؤکف واضح کرے۔