سی ٹی ڈی کی کاروائی، طالبان اور سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد ہلاک
شیعیت نیوز : تور لوانگ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں ایک عسکریت پسند کمانڈر مارا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ایک بڑی نفری علاقے میں پہنچی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
جب فائرنگ کا تبادلہ رک گیا تو پولیس نے تلاشی مہم شروع کی۔
سپاہ صحابہ کے ایک تکفیری شدت پسند کمانڈر کی لاش برآمد کی، جس کی شناخت انعام کے نام سے ہوئی۔
مارے گئے کمانڈر کا ایک اور ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں حالیہ جھڑپیں 20 انسانوں کی جان لے گئیں، 100 کے قریب زخمی
شیخ خولہ میں آپریشن میں ایک اورتکفیری، شدت پسند کمانڈر مارا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے اس کارروائی کو ایک خفیہ آپریشن قرار دیا۔
ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گل گروپ سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند کمانڈر کا تعلق وانڈہ کٹانہ کے علاقے سے تھا اور وہ لکی اور بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کو ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔







