اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار میں حالیہ جھڑپیں 20 انسانوں کی جان لے گئیں، 100 کے قریب زخمی

پاراچنار کے مومنین ایک سرخ و سیاہ تاریخ سے منسلک ہیں، جن کی زمین انہی پر تنگ کردی جاتی ہے اور آئے روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے

شیعیت نیوز : پاراچنار میں حالیہ جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے، ایک مہلک جھگڑا پانچویں دن میں داخل ہو گیا۔

ضلع کرم میں اس تنازعے میں 75 افراد زخمی ہوئے ہیں، یہ علاقہ شیعہ اور سنی قبائل کے درمیان خونریز جھڑپوں کی تاریخ کا حامل ہے۔

جولائی میں دشمنی کے آخری دور میں 35 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللّٰہ کے قابل قدر ارکان کی شہادت اُسے جھکا نہیں سکتی، رہبر معظم

حکام اعلیٰ شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، پاراچنار کو چاروں اطراف سے گھیر کر مومنین کی زمین انہی پر تنگ کی جا رہی ہے۔

جاری جھڑپ میں مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مومنین کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے امتیازی سلوک اور تشدد کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button