حکومت پاراچنار میں نقص امن میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لے، ناصرشیرازی
شیعیت نیوز : پارہ چنار ضلع کرم کی حالیہ کشیدہ وجنگی صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اہم اور حساس ترین علاقے پارہ چنار کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔
جس میں چند روز کے اندر کئی معصوم جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔
جس کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔
آخر کیوں مٹھی بھر شدت پسندوں کو بار بار علاقے کے امن و امان سے کھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
ہمارا دونوں حکومتوں سے مطالبہ ھے کہ اس مخدوش صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کریں۔
پارہ چنار شہر کے لوگ پرامن اور تعلیم یافتہ ہیں لیکن ضلع کرم کے لوگوں کو یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ وہاں کے معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔
دونوں حکومتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارڈر سے مداخلت کو بھی روکیں اور ان حالات میں ملوث افراد کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ملعون طارق مسعود کی توہین رسالتؐ پر تحریک لبیک و سپاہ صحابہ کو سانپ سونگھ گیا
ہمارے قومی اسمبلی میں بیٹھے ممبران کو اپنی سیاسی چالبازیوں سے ہی فرصت نہیں کہ وہ اس اہم علاقے میں امن کے نفاذ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
گزشتہ کشیدگی میں پچاس افراد جانبحق ہوئے۔
جب طے ہوا تھا کہ کوئی نیا مورچہ نہیں بنے گا اس کے باوجود خلاف ورزی کی گئی۔
بارڈر کے پار سے دراندازی کے واضح شواہد موجود ہیں۔
اس علاقے کا تمام زمینی ریکارڈ موجود ہے، کاغذات مال کے مطابق زمینی تنازعات کو حل کیا جانا چاہئے۔
امن برقرار رکھنے میں ناکامی سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔







