اہم ترین خبریںپاکستان

منافقت کی حد! اب کی بار گستاخی رسول پر تحریک لبیک و سپاہ صحابہ بالکل خاموش

توہین قرآن و رسول اکرمﷺ کے مرتکب ملعون طارق مسعود کے خلاف بنام توہین ہردفعہ بلوا کرنے والے اب کی بار بالکل خاموش ہیں

شیعیت نیوز : توہین قرآن و رسول اکرمﷺ کے مرتکب ملعون طارق مسعود کے خلاف بنام توہین ہردفعہ بلوا کرنے والے اب کی بار بالکل خاموش ہیں ۔

پاکستان میں توہین کے جھوٹے الزامات پرپوری پوری بستیوں کو اور بے گناہوں کوجلا کر خاکستر کردینے والا طبقہ دیوبندی ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود کی جانب سے بنی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ اور قرآن مبین کی شان میں بدترین گستاخی پر بلکل ایسے خاموش ہے جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔

گزشتہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا ذرائع پر شیعہ سنی محبان رسول ؐ اور قرآن مجید ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود کی جانب سے بدترین رسالت و قرآن پر سراپا احتجاج ہیں اور اس ملعون کی فوری سخت سزا کا مطالبہ کررہے ہیں۔

لیکن دوسری جانب وہی تحریک لبیک ، کالعدم سپاہ صحابہ ، سنی تحریک ودیگر اس پورے معاملے میں ایسے منظر عام سے غائب ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

اسی شدت پسند گروہ کی جانب سے ابھی چند روز قبل ہی عمرکوٹ کے علاقے میں جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ایک راسخ العقیدہ اہل سنت ڈاکٹر شاہنواز کو توہین رسالتؐ کے جھوٹے الزام میں پہلے بے دردی سے قتل کیا گیا۔

بعد ازاں اس کی تدفین میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اور پھر بعد از مرگ اسے جلاکر راکھ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا لبنان اور خطے میں صیہونی جکومت کے مجرمانہ اقدامات اور مہم جوئی بند کروائے، پاکستان

کیا توہین رسالت، صحابہ وقرآن صرف غریب ، لاچاراور غیر مذہب شخص کیلئے ہی جرم ہے؟

کیا طارق مسعود جیسے ڈرامے باز اور اس جیسے نام نہاد مذہبی لبادے میں چھپے ان کے ہم مسلک اس گناہ کی سزا سے مبرا ہیں خواہ اس کے واضح اور ٹھوس ثبوت اور شواہد بھی موجود ہوں؟؟؟

پاکستان کی تباہی اور بربادی کی ایک بنیادی وجہ یہی دوہرا معیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button