ملعون مفتی طارق مسعود کا متنازع بیان: رسول اللہ ﷺ اور قرآن مجید کی توہین

22 ستمبر, 2024 22:13

شیعیت نیوز: ملعون مفتی طارق مسعود اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں رسول اللہ ﷺ اور قرآن مجید کے حوالے سے شدید توہین آمیز الفاظ کہنے پر تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔ ملعون نے دعویٰ کیا کہ "ہمارے پیارے نبی ﷺ چونکہ اُمی تھے اور پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، اس لئے جب بھی وحی نازل ہوتی تھی، تو وہ کسی صحابی سے لکھواتے تھے، لیکن کئی بار صحابہ قرآن کو غلط لکھ دیتے تھے۔”

ملعون مفتی نے مزید کہا کہ "قرآن میں ایک لفظ گرائمر کے اعتبار سے 100 فیصد غلط ہے، جو آج تک قرآن میں موجود ہے، اور کوئی اس کو درست نہیں کر سکتا۔”

ملعون کے اس بیان نے عوامی اور دینی حلقوں میں شدید غصہ پیدا کر دیا ہے۔ علما اور عوام کا کہنا ہے کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے جو ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہے، اور اس قسم کے شیطانی بیانات اسلامی مقدسات کی توہین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ قرآن و نبی اکرمﷺ مفتی طارق مسعود کے خلاف درخواست دے دی گئی

علما کرام اور دین سے محبت رکھنے والے افراد نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ ایسے شیطان صفت مفتیوں سے دور رہیں جو دین کی تعلیمات میں شک و شبہات پیدا کرتے ہیں اور رسول اللہ ﷺ اور قرآن کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔

7:19 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top