گستاخ قرآن و نبی اکرمﷺ مفتی طارق مسعود کے خلاف درخواست دے دی گئی
ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر مولوی مفتی طارق مسعود کے قرآن اور رسول اکرمﷺ کے متعلق توہین آمیز الفاظ کے خلاف درخواست دے دی گئی

شیعیت نیوز : ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر مولوی مفتی طارق مسعود آئے روز مقدس ہستیوں کی توہین کرتا ہے۔
نوجوان لڑکیوں، لڑکوں کو اسلام کے نام پر فحاشی، عریانی اور بے راہ روی کی طرف مائل کرنے والا یہ مولوی قرآن اور رسول اکرمﷺ کا بھی گستاخ ہو گیا۔
گزشتہ دنوں میں انٹرنیٹ پر وائرل گستاخ مولوی کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قرآن میں غلطیوں کی موجودگی پر دروس دے رہا ہے۔ (نعوذباللہ)
اسلام کے اور علماء کے نام پر یہ دھبا نما مولوی یہیں نہ ٹھہرا اور نعوذباللہ نبی اکرمﷺ کے علوم پر بھی سوال اٹھا ڈالا۔
اس گستاخ نے مقدس ہستیوں کی توہین کرنا روز کا معمول بنا لیا ہے، گزشتہ دنوں میں مولا علیؑ کی بھی گستاخی کا مرتکب ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اربعین کے موقع پر سانحہ یزد نے پوری قوم کو سوگوار کیا، علامہ مقصود ڈومکی
جس پر پاکستان میں مقیم تمام مسلمانوں کے احساسات مجروح ہوئے۔
عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑی اور ٹک ٹاکر مولوی کے خلاف درخواست دے دی۔
یہ درخواست کراچی کے سرسید تھانے میں پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے دی۔
درخواست میں گزارش کی گئی کہ اس شرپسند مولوی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور گستاخی رسول کی فرد جرم عائد کی جائے۔
عوام حکومت اور قانون و امن نافذ کرنے والے اداروں سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ اس شرپسند مولوی کو فلفور گرفتار کرکے اسے نشان عبرت بنایا جائے۔