سی ٹی ڈی کاروائی میں لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز: لاہور (کرائم رپورٹر سے) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 65 کارروائیاں کیں، جن کے دوران لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں امجد، شیر، زباب اور باز خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گستاخ قرآن و نبی اکرمﷺ مفتی طارق مسعود کے خلاف درخواست دے دی گئی
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگر کالعدم تنظیموں سے بھی ہے۔ کارروائیاں لاہور، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور اور میانوالی میں کی گئیں، جن میں 2570 گرام دھماکہ خیز مواد، 4 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، 18 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 4 پستول، 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے 30 پمفلٹ، 7 میگزین، 2 موبائل فونز اور 22,109 روپے نقدی برآمد کی گئی۔







