اہم ترین خبریںپاکستان

اربعین کے موقع پر سانحہ یزد نے پوری قوم کو سوگوار کیا، علامہ مقصود ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی کی لاڑکانہ میں اربعین کے موقع پر ہونے والے شہداء یزد کے گھروں میں آمد اور اظہار تعزیت

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر سانحہ یزد نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔

ہم ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وہ امام حسین (ع) عالی مقام کے عشق میں کربلا کے سفر پر گامزن تھے۔

یہ بات انہوں نے لاڑکانہ پہنچ کر سانحہ یزد کے شہداء کی تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کے ضلعی صدر مولانا عمران علی چانڈیو، ناٸب صدر برکت علی باریجو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مختیار علی لغاری، سیکرٹری تربیت سجاد علی کٹبر، آفیس سیکرٹری محمد سلیم هلیو و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت پر دہشت گردانہ حملہ امریکی ساختہ مارٹر بم سے کیا گیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ یزد کے شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔

وہ کربلا کے عاشق تھے اور امام حسین (ع) عالی مقام کے عشق میں کربلا کے سفر پر گامزن تھے۔

اربعین کے موقع پر سانحہ یزد نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔

ہم ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر مولانا عمران علی چانڈیو نے کہا کہ وارثان شہداء اور ہم سب کی یہ خواہش ہے کہ شہداء سانحہ یزد کا چہلم بھرپور انداز سے منعقد کیا جائے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحے کے زخمیوں کی بھی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سانحہ یزد کے حوالے سے سندھ حکومت نے جو وعدے کئے ہیں، ان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا اور سانحے کے زخمیوں کا مکمل علاج معالجہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button