اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

امام علیؑ کی شان میں کلام پر تکفیری مولوی بھڑک اٹھا

شیعہ اور سنی مکاتب فکر کے افراد کے درمیان ہم آہنگی کا جشن، مولوی کے رویے پر تنقید

شیعیت نیوز: احمد پور سیال، جھنگ میں 12 ربیع الاول کو سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا، جہاں شیعہ اور سنی دونوں مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے۔ نعت خواں حضرات نے صحابہ کرام اور اہل بیت علیہم السلام کی شان میں نعتیں پیش کیں، جیسا کہ ہمیشہ سے اس اجتماع میں ہوتا آیا ہے۔

تاہم، اس اجتماع میں کشیدگی اُس وقت پیدا ہوئی جب ایک نعت خواں نے حضرت علی ع کی شان میں نعت پڑھی۔ نعت سنتے ہی اسٹیج پر موجود ایک مولوی نے نعت برداشت نہ کرتے ہوئے مہمان نعت خواں کی تضحیک کی اور کہا، "یہ کوئی امام بارگاہ ہے جو شیعوں کو خوش کر رہے ہو؟

یہ بھی پڑھیں : تکفیری مولوی کی کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی

اس واقعے کے بعد شرکاء نے ناگواری کا اظہار کیا، کیونکہ جشن میلاد النبی ﷺ کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ شیعہ اور سنی دونوں مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مولوی کے رویے کی مذمت کی، اور کہا کہ حضرت علی ع کی شان میں نعت پڑھنا دین اسلام کے احترام اور محبت کا اظہار ہے۔

یہ واقعہ جشن میلاد کے روحانی مقاصد کے خلاف تھا، اور شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button