تکفیری مولوی کی کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی
چوٹی زیریں کے علاقے میں امام مسجد کے خلاف تین کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

شیعیت نیوز: چوٹی زیریں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 28 سالہ امام مسجد پر الزام ہے کہ اس نے تین کمسن طالب علموں کے زیادی کی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں دیگر طالب علموں کے والدین میں شدید تشویش اور خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے، اور لوگ امام مسجد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، چوٹی زیریں کے نواحی علاقے بستی جام کی مسجد بلال کے خطیب مولوی ارسلان کے خلاف ایک مقامی شخص یوسف ولد عبد العزیز قوم گازر نے پولیس میں درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ امام مسجد ان کے بھتیجے اور دیگر بچوں کو قرآن کی تعلیم دے رہا تھا لیکن ان پر زیادتی کا الزام ہے۔ مدعی یوسف کا کہنا ہے کہ امام مسجد دوبارہ ان بچوں پر دباؤ ڈال رہا تھا۔
مدعی یوسف کے بیان کی روشنی میں، پولیس تھانہ چوٹی زیریں نے دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے مولوی ارسلان کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے متعلق اہم رپورٹ سامنے آ گئی
علاقہ مکینوں نے امام مسجد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔