اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، اسحاق ڈار

ئب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے اور پاک ۔ روس اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

شیعیت نیوز : دفتر خارجہ میں روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحٰاق ڈار نے کہا کہ روسی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔

باہمی احترام اور مفاد پرمبنی دوطرفہ تعلقات مثبت راہ پر گامزن ہوئے ہیں۔

پاک ۔ روس اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

پاک ۔ روس تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی وزیراعظم میخائل مشسٹین آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

روس کے ساتھ عوامی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے کہا کہ پاک ۔ روس سفارتی تعلقات کو 75 سال ہوگئے ہیں۔

اسحٰاق ڈار سے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، جبکہ اکنامک یونین میں پاکستان کی شمولیت پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ روسی وزیراعظم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button