اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
روسی وزیراعظم میخائل مشسٹین آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس سے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ روسی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
شیعیت نیوز : روسی نائب وزیراعظم الیکسی اووچک پاکستان کے دو روزہ دورے پر موجود ہیں۔
آج دفتر خارجہ میں پاکستانی نائب وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے انہوں نے خطاب کیا۔
خطاب مٰیں پاکستان اور روس کی باہمی ترجیحات پر گفتگو ہوتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف اقدام پر روسی نائب وزیراعظم نے سراہا۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان بھی کیا کہ آئندہ ماہ روسی وزیراعظم میخائل مشسٹین پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہوگا۔