آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات

20 ستمبر, 2024 14:09

شیعیت نیوز : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نے روس سے روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فوج کے ترجمان کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے لیے افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں فروغ امن کے لیے اس کے کردارکی تعریف کی۔

اس سے پہلے پاکستان اور روس نے معیشت اور تجارت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات

روس کے نائب وزیر اعظم پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا ایک وفد کے ساتھ موجود ہیں۔

روسی نائب وزیر اعظم اپنے دورے میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

3:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top