وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات

20 ستمبر, 2024 14:03

شیعیت نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے روابط کی تازہ صورتحال بالخصوص دفاعی، فوجی نیز فوجیوں کی ٹریننگ اور دفاعی مصنوعات کی تیاری میں باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس ملاقات میں فوجی اور سیکورٹی کے شعبوں میں ایران پاکستان تعاون کی موجودہ سطح کو اطمینان بخش قرار دیا اور دہشت گردی کے مقابلے ميں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی مسائل باہمی مشاورت اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں سائبر حملے تشویشناک ہیں پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے

اس ملاقات میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بھی دونوں ملکوں کے دیرینہ روابط جاری رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقے میں امن واستحکام کے لئے مشترکہ مساعی پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ تہران اسلام آباد کے ساتھ سبھی شعبوں میں ہمہ گیر تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

وزارت دفاع کے شعبہ رابطہ عامہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

1:38 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top