پارہ چنار میں وحدت کے ایام میں فرقہ واریت فتنہ،امن پسند کردار ادا کریں
شیعیت نیوز:سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اتحاد و حدت کے ایام میں پارہ چنار میں تفرقہ پھیلا جارہا ہے۔
اہلسنت ہمارے بھائی اور جان ہیں۔کسی بھی مسلمان کی تکفیر جرم ہے۔
پارہ چنار میں کئی افراد کو مارا گیا اب وہاں ایک نیا فتنہ شروع کیا جارہا ہے
شیعہ سنی اتحاد قرآنی حکم ہے۔
کرم ایجنسی کے تمام علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ہمیں متحد ہونا چاہئے۔
عید میلاد النبی کے ایام کو تفرقہ کے دنوں میں نہ بدلیں۔جو فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں
یہ پاکستان اور شیعہ سنی مسلمانوں سے دشمنی کر رہے ہیں۔







