صیہونی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، حزب اللہ
"ہم اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ مزاحمت لبنان" میں "اس بات کو واضح" کا املا درست کیا گیا۔
شیعیت نیوز: مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر صیہونی حکومت کے سائبر حملے میں اس کے درجنوں ارکان کے ساتھ عام شہری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
سائبر حملے میں پیجرز کہلانے والی وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز، بیک وقت دھماکے سے پھٹ گئیں۔
حزب اللہ نے کہا کہ ہم عوام سے بعض قوتوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں سے خبردار رہنے کی درخواست کرتے ہیں جو دشمن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں دھماکے: 9 افراد شہید، 2800 سے زائد زخمی، 200 کی حالت نازک
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایجنسیاں وائرلیس مواصلاتی آلات کے ہم وقتی دھماکوں کی سائنسی اور سکیورٹی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک نے کہا: کہ "ہم اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ مزاحمت لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لئے مطلوبہ آمادگی کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔”
حزب اللہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے: "ہم اسرائیل کو اس مجرمانہ جارحیت کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور صیہونی رجیم کو اس ‘وحشیانہ جارحیت’ کی کڑی سزا ملے گی۔”