علامہ مقصود ڈومکی کی زائرین کے قافلے پر شرپسندوں کے پتھراو کی مذمت

16 ستمبر, 2024 15:33

شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع اوستہ محمد کا تنظیمی دورہ کیا۔

اس موقع پر امام بارگاہ گلستان مہدی میں پارٹی عہدیداروں سے نشست کی گئی، جبکہ رہنماؤں نے سابقہ سٹی صدر ایم ڈبلیو ایم اوستہ محمد محمد شریف رند کی وفات پر مرحوم کے بھائی اور فرزند سے تعزیت کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان نوے فیصد مسائل پر اتفاق رائے موجود ہے، جبکہ اختلاف فقط دس فیصد مسائل پر ہے۔

اہل سنت کے مختلف مسالک دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث وغیرہ میں بھی فروعی مسائل میں شدید اختلافات موجود ہیں۔

مگر اس کے باوجود ہم نے آپس میں محبت اور اخوت کے ساتھ رہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کرام کو حکومت اور حفاظتی ادارے تحفظ دیں، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

اختلافی مسائل کو ہوا دینے کی بجائے مشترکات پر تاکید کی جائے۔

سبی روڈ دشت پر زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلے پر شرپسندوں کے پتھراو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

زائرین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضور سید الانبیاء (ص) کے صدقے میں اللہ تعالیٰ نے کائنات کو پیدا کیا۔

آپ وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ شیعہ سنی مسلمان مل کر حضور سرور کائنات کا جشن میلاد مناتے ہیں۔

انہوں نے زائرین پر یزیدی ٹولے کی جانب سے پتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی شرپسندی روکنے کا مطالبہ کیا۔

12:15 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top