Uncategorized

زائرین کرام کو حکومت اور حفاظتی ادارے تحفظ دیں، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ سبی روڈ دشت ضلع مستونگ میں زائرین کے قافلوں پر شرپسند عناصر کیجانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا ہے، جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے زائرین امام حسین ع کے قافلوں پر شرپسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں کو تحفظ دینے میں حکومت کی جانب سے غفلت برتی جارہی ہے۔

حالانکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اداروں کا اہم ترین فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف انٹرنیشنل ایرانی قراء کی لاہور آمد پر شاندار استقبال

انہوں نے کہا کہ سبی روڈ دشت ضلع مستونگ میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں پر شرپسند عناصر کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

زائرین کے قافلوں کو جان بوجھ کر اسے راستوں سے گزارا جا رہا ہے جو غیر محفوظ ہیں۔

حکومتی اداروں کی جانب سے زائرین امام حسین ع کی سیکیورٹی و حفاظت کے مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرے اور قافلوں کو محفوظ راستوں سے گزارا جائے، جبکہ شرپسندوں عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button