دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سپاہ صحابہ اور داعش کے 9 دہشتگرد گرفتار
شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کیں۔
جن میں 69 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 9 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، محمد عثمان، عمران صدیقی، محمد تھانوی، مستجاب حسین شاہ، شوکت اللہ، احمد خان، شیراز محمود اور سعید الرحمان شامل ہیں۔
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور داعش سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لشکر جھنگوی کے دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر وزیر داخلہ کا سی ٹی ڈی کا خیر مقدم
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری رحیم یار خان، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور میانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔
دھماکہ خیز مواد 4895 گرام، دستی بم 02، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹرز 26 سیفٹی فیوز وائر 73 فٹ، 30 بور پستول 04 معہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 17، میگزین 7، کتابیں 15، پمفلٹ 121، اسٹیکر 156، رسید کتابیں 04، موبائل فون 02 اور نقدی 99960 روپے برآمد کر لیے گئے۔
دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔







