اہم ترین خبریںپاکستان

لشکر جھنگوی کے دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر وزیر داخلہ کا سی ٹی ڈی کا خیر مقدم

پنجاب سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں ایک کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس حوالے سےوزیر داخلہ کی جانب سے محکمے کا خیر مقدم کیا گیا۔

شیعیت نیوز : وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو سراہا۔

دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن کرنے پر محکمے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سی ٹی ڈی پنجاب کی پوری ٹیم کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

حکومت نے پاکستان پر دہشت گرد حملوں کے مرتکب افراد کا حوالہ دیتے ہوئے تمام اداروں کو خارجی کی اصطلاح استعمال کرنے کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت، کامیاب آپریشن کیا اور لشکر جھنگوی کے دو دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا۔

انہوں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ڈی جی خان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکا۔

"ی ٹی ڈی پنجاب نے ہمیشہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے”۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button