بلوچستان میں امریکی ہتھیاروں کے ذریعے دہشتگردی کی کارروائیاں

15 ستمبر, 2024 11:18

شیعیت نیوز: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ پولیس فورس کے پاس جدید ہتھیاروں تک رسائی نہیں ہے جن میں نائٹ ویژن آلات اور جدید اسلحہ بھی شامل ہے جنہیں دہشت گرد اپنے حملوں میں استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گردوں کے پاس تھرمل سینسرز، نائٹ ویژن آلات اور جدید ہتھیار ہیں اور وہ انہیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں شیعہ قوم کے اجتماع پر حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے، علامہ علی حسنین

آئی جی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور خیبرپختونخوا حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون دہشت گردی کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں بلکہ وہ دوستی کے لبادے میں پاکستان کے لیے آستین کا سانپ بنا ہوا ہے۔

2:28 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top