ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

15 ستمبر, 2024 10:12

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضور سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی عالم بشریت کے لئے رہبر اور رہنماء ہے۔

ربیع الاول کا مبارک مہینہ عشق رسول ﷺ کا مہینہ ہے۔

عاشقان رسول ﷺ اپنی سیرت اور کردار سے سید الانبیاء ﷺ کے حقیقی پیروکار ہونے کا ثبوت دیں۔

یہ بات انہوں نے جیک آباد میں سٹی آف نالج پبلک اسکول کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں اسکول کے طلباء اور طالبات نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین کا مہینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں شیعہ قوم کے اجتماع پر حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے، علامہ علی حسنین

12 سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے موقع پر شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب نے مل کر امت واحدہ کا ثبوت دینا ہے۔

اسلام دشمن سامراجی طاقتیں خصوصا امریکا اور اسرائیل مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

ہم نے اپنے اتحاد اور وحدت سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نذیر حسین جعفری نے کہا کہ ہفتہ وحدت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شیعہ سنی وحدت اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی پروگرام کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکن برادران اہل سنت کے جلوس میلاد کا پھولوں کے ہار پہنا کر اور پھول نچھاور کرکے استقبال کریں گے۔

تقریب سے مجلس علماء مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے نائب صدر مولانا ارشاد علی سولنگی نے بھی خطاب کیا۔

12:12 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top