لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد ہلاک
شیعیت نیوز : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی۔ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں، اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کی’عشقِ پیغمبر اعظم ﷺ مرکز وحدت مسلمین’ کانفرنس 22ستمبر کو ہوگی،دعوتی مہم جاری
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ٹیموں نے کوئٹہ روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ناکہ بندی کر لی ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔







