پھانسی کی باتیں نہ کریں کیا اب ایک اور کو مارنا چاہتے ہیں؟سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

13 ستمبر, 2024 08:47

شیعیت نیوز:سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہا جاتا ہے کہ فلا ں کو پھانسی دی جائے گی کیا بھٹو کو پھانسی دینا کافی نہیں تھا۔

بے نظیر کا قتل کافی نہیں تھا اکبر بگٹی کا مارا جانا کیا کافی نہیں تھا کیا اب ایک اور کو ما رنا چاہتے ہیں؟

قتل اور پھانسی دینے کی باتیں ختم کریں اب۔

کیا لوگ اب احتجاج نہ کریں۔اگر احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا توپھر پورا پاکستان بلوچستان بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں:  زائرین کے پاسپورٹ کے ایشو کو قائمہ کمیٹی میں بھیجا جائے،کرم میں زمینی تنازعہ کو فی الفور حل کیا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس کا سینیٹ اجلاس سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

طاقت اور اختیارات کے زور پر ملکی سلامتی سے کھلواڑ کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کر رہے ہیں۔

سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے آمرانہ حربے غاصب حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے

۔حکمران سیاسی انتقام میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں ملک وقوم کو درپیش مشکلات دکھائی نہیں دے رہیں۔

10:45 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top