سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا قائداعظم کی 76ویں برسی پر پیغام

11 ستمبر, 2024 17:28

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج تک اقتدار، اختیارات اور طاقت کے رسیاؤں نے اس عظیم ریاست کو قائداعظم کا پاکستان نہیں بننے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترقی، ملکی سلامتی، فکر و اظہار کی آزادی اور آزاد خارجہ پالیسی میں بانیِ پاکستان کے فرمودات سے انحراف جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ناصر شیرازی کی ملتان میں رہنمائوں سے ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج ملک میں آئین کی بجائے طاقت کا راج ہے اور قائداعظم کے خوابوں کو پورا نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سالمیت و بقا کے لیے قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی و استحکام ممکن نہیں۔

5:54 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top