اہم ترین خبریںپاکستان

مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ناصر شیرازی کی ملتان میں رہنمائوں سے ملاقات

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی حوالے سے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، حکومت اپنی فرعونیت کا مکمل اظہار کررہی ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب مسجد ولی العصر میں علاقہ کے علماء و قائدین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی حوالے سے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پاکستان تعلقات خراب کرنے کیلئے امریکہ مختلف بہانے کرتا ہے،خواجہ آصف

حکومت اپنی فرعونیت کا مکمل اظہار کر رہی ہے۔

ملک کی موجودہ صورتحال میں جمہوریت خطرے میں ہے، پہلے ہی منتخب افراد کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا اور من پسند افراد کو نوازا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button