اسلام آباد پولیس نے تاحال اسپیکر کے احکامات پر عمل نہیں کیا: علی محمد خان

11 ستمبر, 2024 16:48

شیعیت نیوز : قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پرسوں رات یہاں پر نقاب پوش کالی گاڑیوں میں آئے، جو ہمارے اراکین کو اٹھا کے لے گئے۔ علی محمد خان نے مزید کہا کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے بات کی، اسپیکر چیمبر میں آئی جی اسلام آباد کو بلایا گیا، ہم نے پروڈکشن آرڈرز کی گزارش کی تو اسپیکر نے زبانی آرڈرز جاری کیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی تک اسپیکر کے آرڈرز پر اسلام آباد پولیس نے عمل نہیں کیا، بات ہوئی کہ پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، اسپیکر نے کہا کہ استحقاق سے آگے جائیں گے اور ایف آئی آر کریں گے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کسی نے بھاگ کر ایوان میں پناہ نہیں لی، ہماری استدعا ہے کہ اراکین کو اجلاس میں پیش کریں، یہ پارلیمان کی بے توقیری ہوئی اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی مظالم کے باوجود پاکستان میں لیز کے اشتہارات کی تشہیر

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ ویڈیو ثبوت سامنے آئے ہیں کہ ارکان کو ایوان کے اندر سے نہیں اٹھایا گیا، جو اسپیکر آفس میں موجود ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پورا ایوان اسپیکر کےپیچھے کھڑا ہے، وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے شور شرابہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہم بھاگنے والے نہیں، لیکن جبری گمشدگیاں نہ ہوں۔

3:31 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top