اسرائیلی مظالم کے باوجود پاکستان میں لیز کے اشتہارات کی تشہیر
شیعیت نیوز : فلسطین میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے پس منظر میں، دنیا بھر میں مسلمان اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔ ان مصنوعات میں شامل لیز، جو کہ اسرائیل کی ایک معروف پروڈکٹ ہے، اب دوبارہ سے پاکستان کے ٹی وی چینلز پر اپنے اشتہارات کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور جاری مظالم کے باوجود، لیز جیسی اسرائیلی مصنوعات کا پاکستان میں نشر ہونا عوام کی غیرت کا امتحان ہے۔ جہاں اکثر مسلمان اپنے ضمیر کی بیداری کی وجہ سے ان مصنوعات کا بائیکاٹ کر چکے ہیں، وہیں ان اشتہارات کا دوبارہ سے نشر ہونا ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کا عراقی عوام و حکومت سے زائرین اربعین کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر
حکومتِ پاکستان اور میڈیا چینلز کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ان اشتہارات کو فوری طور پر بند کریں اور قوم کو بھی ایسے اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ یہ وقت ہے کہ ہم بحیثیت قوم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے ہوں اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو مضبوط کریں۔
یہ مسئلہ صرف ایک معاشی بائیکاٹ کا نہیں بلکہ فلسطینیوں کی حمایت اور انسانیت کے تحفظ کا ہے۔







