رہبر معظم کا عراقی عوام و حکومت سے زائرین اربعین کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے دوران موکب داروں اور عراق کی عظیم قوم کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
شیعیت نیوز : رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے موقع پر موکب داروں اور عراق کی عظیم قوم کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نجف سے کربلا اربعین حسینی رُوٹ پر 10لاکھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز
رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
سب سے پہلے میں اپنی طرف سے اور ایران کی عظیم قوم کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ، موکب داروں کا کہ جنہوں نے اربعین کے ایام میں انتہائی وقار، رحمت اور مہربانی کا مظاہرہ کیا۔
اسی طرح عراق کی عظیم قوم اور عراقی حکومت کے عہدیداروں کا کہ جنہوں نے سیکورٹی فراہم کی خاص طور پر عراق کے بزرگ علماء اور مراجع عظام کا جنہوں نے زیارت کے ساتھ لوگوں اور دونوں قوموں کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم کی۔
یہ اقدام واقعی طور شکر گزاری کا مستحق ہے۔
معزز برادارن عراقی، اربعین مارچ کے راستوں میں آپ کا حسن سلوک اور زائرین کے ساتھ آپ کا فیاضانہ برتاو آج کی دنیا میں بے مثال ہے۔
جس طرح اربعین کی مشی خود تاریخ میں بے مثال ہے اور لاکھوں لوگوں کی سلامتی اور امن و امان کا تحفظ وہ بھی موجودہ بے امن دنیا میں ایک بہت بڑا کام اور منفرد کارنامہ ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔
آپ نے اپنے طرز عمل اور رفتار سے اسلامی وقار اور عربی عظمت کا ثبوت دیا ہے اور یہ سب سید شہدا علیہ السلام کی محبت ہے۔
حسین ابن علی سے محبت ایک غیر معمولی چیز ہے۔
ہم نے کہیں بھی، کسی بھی دور میں ایسی فراخدلی کا مشاہدہ نہیں کیا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اور ہمارے دلوں میں یہ محبت دن بہ دن اضافہ فرمائے۔
آج، محبت کی اس جاذبیت کا دائرہ اس قدر وسیع ہو چکا ہے کہ اس میں غزہ کا پرجوش میدان اور بہت سے غیر مسلم معاشرے بھی شامل ہوگئے ہیں۔
الحمدللہ