اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ہزارہ یونیورسٹی: حسنین حیدر نقوی کا مزاحمتی نعرہ رہبر معظم کی تصویر بلند کر دی

ان انہوں نے "مرگ بر اسرائیل" اور "مرگ بر امریکا" کے نعرے لگائے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصویر فخر سے سب کے سامنے بلند کی۔

شیعیت نیوز : ہزارہ یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران، برادر سید حسنین حیدر نقوی آف پیراں سیداں، ضلع مانسہرہ، نے اپنی ڈگری وصول کرتے وقت ایک جرات مندانہ قدم اٹھایا۔ تقریب کے دوران انہوں نے "مرگ بر اسرائیل” اور "مرگ بر امریکا” کے نعرے لگائے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصویر فخر سے سب کے سامنے بلند کی۔

سید حسنین حیدر نقوی نے اس اقدام کے ذریعے فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کا واضح پیغام دیا اور دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت کرنے والے رہنما رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شخصیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ ان کے اس نعرے کے بعد حاضرین نے ان کے اقدام کو بے حد سراہا، اور مظلومین کی حمایت میں ان کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سفیرِ عزاء ندیم رضا سرور کو ایک اور اعزاز حاصل

سید حسنین کا یہ عمل نہ صرف ان کے پختہ ایمان اور اصولوں کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دنیا کے سامنے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کا ایک مضبوط اور واضح پیغام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button