اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سفیرِ عزاء ندیم رضا سرور کو ایک اور اعزاز حاصل

انہوں نے اردو، پنجابی، فارسی اور پشتو میں بے مثل مرثیے پڑھے، اور اپنے بچوں سمیت دنیا بھر کے عزادارانِ حسین تک امام عالی مقام کی محبت اور پیغام پہنچایا ہے۔

شیعیت نیوز : کراچی: معروف نوحہ خواں ندیم رضا سرور کو آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے 100 اہم شخصیات میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وزیرِ ثقافت سندھ کی جانب سے بھی اس موقع پر ندیم رضا سرور کی خدمات کی پزیرائی کی گئی۔

ندیم رضا سرور کی نوحہ خوانی کا سفر نصف صدی پر محیط ہے، جو صرف چند برسوں کی بات نہیں۔ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ہر مذہب اور ملک کے لوگ نئے نوحوں کے منتظر رہتے ہیں، خصوصاً ندیم سرور کے نوحے پاکستان اور ہندوستان میں بے حد مقبول ہیں۔

آغازِ محرم سے ہی لاکھوں لوگ ان کے نئے البم کے پہلے نوحے کا انتظار کرتے ہیں، اور جیسے ہی نوحہ یوٹیوب پر ریلیز ہوتا ہے، لاکھوں سامعین بیک وقت اسے سنتے ہیں۔ ان کی پرسوز آواز اور ان کے بیٹوں کے ساتھ مل کر پڑھے گئے نوحے سب سے زیادہ مقبول ہوتے ہیں، اور ہر نوحہ کروڑوں سامعین تک پہنچتا ہے۔

ندیم سرور کی منفرد آواز کا جادو ایسا ہے کہ ہر سننے والا بار بار سنتا ہے، اور بچے بچے کو ان کے نوحے زبانی یاد ہوجاتے ہیں۔ بچپن کی دھندلی یادوں میں بھی ان کے مشہور نوحے "نہ رو زینب نہ رو” کا البم ہمیشہ یاد رہتا ہے۔

آج کے دور میں یوٹیوب جیسی سہولت موجود ہے، لیکن پہلے کیسٹ اور وی سی آر کے ذریعے ان کے نوحے سنے جاتے تھے۔ پہلے محرم کی سات تاریخ کو ان کا البم ریلیز ہوتا تھا، لیکن اب یکم محرم کو ہی پہلا نوحہ جاری ہوجاتا ہے، جو بے حد مقبول ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر سندھ کا ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ اور تمغہ امتیاز دینے کا اعلان

ندیم سرور کو نوحہ خوانی کرتے ہوئے 44 سال ہوچکے ہیں، لیکن ان کے نوحوں کی تاثیر اور پرسوز انداز میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کی نوحہ خوانی کی خاص بات یہ ہے کہ برصغیر کے اہل تشیع کے ساتھ ساتھ اہلسنت بھی ان کے نوحے پسند کرتے ہیں۔

ندیم سرور کی آڈینس کسی ایک مسلک یا طبقے تک محدود نہیں، بلکہ دنیا بھر کے حسینی ان کے مداح ہیں۔ ان کی مرثیہ گوئی کی آواز پوری دنیا میں گونجتی ہے، اور ان کا منفرد انداز سامعین کو عشقِ حسینی میں ڈبو دیتا ہے۔

انہوں نے اردو، پنجابی، فارسی اور پشتو میں بے مثل مرثیے پڑھے، اور اپنے بچوں سمیت دنیا بھر کے عزادارانِ حسین تک امام عالی مقام کی محبت اور پیغام پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button