شر پسند گروہ کی جانب سے مجلس عزاء پر ایف آئی آر
شیعیت نیوز : حیدرآباد: آج باغِ مصطفیٰ گراؤنڈ میں ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد ہونا تھا جس کے خلاف ایک مسلکی شر پسند گروہ کی جانب سے انتظامیہ کے پاس درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگرچہ یہ گراؤنڈ سرکاری ملکیت ہے، لیکن یہ جگہ ان کے مسلک سے منسوب ہے اور یہاں نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مصائب پر نوحہ خوانی کرنے سے نقصِ امن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شیعہ عزادار قمر امیر رانجھا شہید
یہ حیران کن ہے کہ ذکرِ اہلبیت اور نواسۂ رسول کے مصائب کو نقصِ امن کا باعث قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اسی جگہ پر موسیقی کے کنسرٹس کے دوران کبھی کسی کو مذہبی خدشات لاحق نہیں ہوتے۔
اس دوغلے پن پر مزید حیرت اس بات پر ہے کہ کچھ دن بعد یہی لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جوتیوں کی شبیہوں کا طواف کر کے خود کو پکے عاشقِ رسول ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔







