اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شیعہ عزادار قمر امیر رانجھا شہید
کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کی جانب سے سنگین دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ آج ان ہی دھمکیوں کی نتیجہ خیز کارروائی کے طور پر انہیں قتل کر دیا گیا۔
شیعیت نیوز : اسلام آباد: شیعہ عزادار قمر امیر رانجھا، جو منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھتے تھے، کو آج I-8 مرکز اسلام آباد میں بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق قمر امیر رانجھا کو کافی عرصے سے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کی جانب سے سنگین دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ آج ان ہی دھمکیوں کی نتیجہ خیز کارروائی کے طور پر انہیں قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کرم یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا 16ویں روز بھی جاری
واقعے کی تفصیلات کے مطابق، جب قمر امیر رانجھا کے بچپن کے دوست حامد رانجھا کو اس کی اطلاع ملی، تو وہ فوراً ہسپتال پہنچا۔ اپنے دوست کی لاش دیکھ کر حامد رانجھا دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دونوں قریبی دوستوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔