بلوچستان کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، رضا ربانی

06 ستمبر, 2024 16:05

شیعیت نیوز: سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے

کہ بلوچستان کے مسائل کا مستقل حل پارلیمنٹ میں ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلہ پر اے پی سی نہیں ہونی چاہیے بلکہ پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت اور پارلیمنٹ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کا جائزہ لیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وفاقی اکائیوں کو درپیش مسائل پارلیمنٹ سے باہر زیر غور نہیں آنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا مستقل حل پارلیمنٹ میں ہے، حکومت اجلاس کو اس مسئلے پر بات کرنے کےلیے استعمال کرے۔

4:29 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top