یوم دفاع، مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب

06 ستمبر, 2024 14:51

شیعیت نیوز: یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے لاہور میں مزار اقبالؒ پر  گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزار اقبال پر حاضری دی۔

کور کمانڈر لاہور نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

کور کمانڈر لاہور نے شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کور کمانڈر نے کہا کہ یوم دفاع پر پاکستانی مسلح افواج اور تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاکستانی فوج نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج 6 ستمبر کے دن ہی دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 50ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں: یونیسیف

شاہینوں نے آج ہی کے دن لاہور میں دشمنوں کے ٹینکوں کو تباہ کیا تھا۔

کور کمانڈر سید عامر رضا کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کے ممنون ہیں جنہوں نے ملکی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،

اللہ ہمیں اپنی قوم کیلئے ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرات و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔

جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔

7:14 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top