گورنر سندھ کا ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ اور تمغہ امتیاز دینے کا اعلان

06 ستمبر, 2024 12:01

شیعیت نیوز : گورنر سندھ نے ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کر دیا ۔آج گورنر سندھ جناب کامران خان ٹسوری نے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ،نوحہ خواں جناب ندیم رضا سرور آپ کے فرزند جناب علی جی اور علی شناور کو گورنر سندھ ھاوس میں ظہرانہ دیا اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ڈی سی جناب ظفر عباس بھی موجود تھے ندیم سرور صاحب نے گورنر سندھ کے راشن پروگرام اور فری آئی ٹی پروگرام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیں : معروف نوحہ خواں عرفان حیدر پر قاتلانہ حملہ

اس موقع پر گورنر سندھ نے آپ کو اور آپ کے فرزندگان کو سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی اور شیلڈ پیش کی اور جناب ندیم رضا سرور صاحب کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کیا ۔جناب ندیم رضا سرور کے ھاتھ سے گورنر ھاوس میں درخت لگایا گیا ۔آئی ٹی کے دورہ کے موقع پر جناب ندیم رضا سرور نے 16طالبعلموں کو نئے لیپ ٹاپ دئیےجس سے ان کے تعلیمی سفر کو مزید آسانی حاصل ہوئی۔

10:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top