معروف نوحہ خواں عرفان حیدر پر قاتلانہ حملہ

05 ستمبر, 2024 20:51

شیعیت نیوز : معروف نوحہ خواں عرفان حیدر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ان کا ایک خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس میں ان کی جان بچ گئی تھی۔ تاہم، آج ایک سفید کلٹس گاڑی میں کچھ لڑکے بیٹھے ہوئے تھے، جنہوں نے اچانک سپیڈ بڑھا کر ان کی گاڑی کو سائیڈ ماری اور اسے روڈ سے نیچے دھکیل دیا۔ نتیجے میں گاڑی نیچے جاگری اور الٹ گئی، مگر خوش قسمتی سے عرفان حیدر اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرم یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا 16ویں روز بھی جاری

انہوں نے واقعے کو قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی پر کوئی شک نہیں ہے، لیکن جو کچھ دیکھا، وہ پولیس کے سامنے بیان کیا ہے۔ مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

3:30 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top