ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا سانحہ یزد کے شہید زائرین کے ورثاء سے اظہار تعزیت

05 ستمبر, 2024 16:55

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کندھ کوٹ پہنچ کر سانحہ یزد کے شہید زائرین کے ورثاء سے تعزیت کی۔

اس موقع پر ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع کشمور میر فائق علی جکھرانی، اراکین ضلعی کابینہ مولانا نصر اللّٰہ نجفی، میر ذوالفقار علی گولو، نادر علی شیخ، مولانا اعجازِ علی جعفری اور ایم ڈبلیو ایم تحصیل کندھ کوٹ کے صدر زوار بابر علی ملک ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے عراق میں آسٹریلیا کے سفیر کی ملاقات

انہوں نے شہید سید سیرتِ عباس شہید کے والد محترم سید لطف علی شاہ سید لیاقت علی شاہ اور سہریانی قبیلے کے پانچ شہداء کے ورثاء جھنگل خان سہریانی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ راہ کربلا کے مسافر زائرین کی شہادت کے المناک سانحے پر پوری قوم غم زدہ تھی ہم وارثان شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

2:57 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top