روسی میزائل حملے کے بعد کیف میں ایک مسجد کو شدید نقصان

04 ستمبر, 2024 20:34

شیعیت نیوز : روس نے اتوار کی شام اور پیر کی صبح 2 ستمبر 2024 کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر میزائل سے حملے کیے۔ اس سلسلے میں کیف میں مختلف عمارتوں کے تباہ ہونے اور بعض عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کی خبریں شائع ہوئی ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اسلامی مرکز اور اس سے منسلک مسجد ان عمارتوں میں شامل ہیں جنہیں حالیہ حملے کے دوران شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نائجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں تین شیعہ طلاب شہید

یوکرین کی فضائیہ نے اعلان کیا کہ اس نے روس کے 35 میں سے 22 میزائل اور 23 میں سے 20 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

9:13 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top