ایران کے خلاف جنگ کے اثرات بحیرہ احمر تک پھیل سکتے ہیں، روس
شیعیت نیوز : روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو خلیج فارس کے بحران سے متعلق تمام فریقوں سے رابطے میں ہے اور وہ فوری جنگ بندی کے حصول کے لیے کوششوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔
لاوروف نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران بحری جہازوں کی آمدورفت، بین الاقوامی نقل و حمل اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہندو رہنما سوامی سارنگ کا رہبر معظم لی شہادت پر تعزیتی خط، ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی
انہوں نے مزید کہا کہ روس، ایران، آذربائیجان اور روس کے درمیان ریلوے رابطہ قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، جس کا مقصد خطے کے آبی راستوں میں موجود کشیدگی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔
روسی وزیر خارجہ کے مطابق موجودہ صورتحال نے روس، خلیجی خطے اور بحر ہند کے درمیان ایران اور آذربائیجان کے راستے شمالی–جنوبی کوریڈور کی اہمیت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔







