ایران اور روس کا جامع اسٹریٹجک معاہدے کے تحت تعلقات میں مزید وسعت پر زور

12 ستمبر, 2026 12:25

شیعیت نیوز : ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی سبحانی نے روسی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے نائب وزیر آندرے رودینکو سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں روس میں تعینات ایرانی سفیر بھی موجود تھے، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بڑے مشترکہ منصوبوں، بالخصوص اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ’رشت آستارا ریلوے منصوبے‘ کی تازہ ترین صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایرانی اور روسی حکام نے جامع اسٹریٹجک معاہدے کی روشنی میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت اور استحکام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے سفارت خانوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور انہیں درپیش مسائل کے فوری حل کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ مہدی سبحانی نے اس سے قبل روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین سے بھی ایک اہم ملاقات کی تھی، جس میں مشترکہ مفادات، خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی تھی۔

1:16 شام ستمبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔